ملک دشمن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ،جب تک یہ فوج اور قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان کو کچھ نہیں ہو سکتا ،آرمی چیف

ملک میں امن و استحکام غازیوں اور شہدا کی مرہون منت ہی,ہم اپنے شہدا کو یاد رکھیں گے یہ شہداء ہمارے حقیقی ہیروزہیں،شہدا کی قربانیوں کو بھولنے والی قومیں مٹ جاتی ہیں ،جنرل قمر جاوید باجوہ کا جنرل ہیڈ کوارٹرز میں تقسیم اعزازات کی تقریب سے خطاب

جمعرات 12 اپریل 2018 23:57

ملک دشمن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ،جب تک یہ فوج اور قوم ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک دشمنوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے جب تک یہ فوج اور قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان کو کچھ نہیں ہو سکتا ۔ ملک میں امن و استحکام غازیوں اور شہدا کی مرہون منت ہی,ہم اپنے شہدا کو یاد رکھیں گے، یہ شہداء ہمارے حقیقی ہیروزہیں،شہدا کی قربانیوں کو بھولنے والی قومیں مٹ جاتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی جس میں عسکری حکام ، غازیوں اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی میڈل شہدا کی قربانی کانعم البدل نہیں ہوسکتا،پاکستان نے دہشت گردوں کواٹھاکرباہرپھینک دیا ہے،شہدا اورغازیوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم یہاں کھڑے ہیں،شہدا ء اورغازیوں کی ماوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان آہستہ آہستہ ترقی اورامن کی طرف جارہا ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہیرو وہ ہیں جنہوں نے وطن کیلئے اپنی زندگیوں کو داوپر لگادیا،ہم اپنے شہدا کو یاد رکھیں گے یہ شہداہمارے حقیقی ہیروزہیں،شہدا کی قربانیوں کو بھولنے والی قومیں مٹ جاتی ہیں،بحثییت قوم ہمیں ان کی قربانیاں یاد رکھنا ہوں گی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم جتنا ہوسکے اپنے شہدا کے ورثا کے لئے کام کرتے رہیں گے ،انہوں نے اپنے جونئیرز کو بھی تاکید کی وہ کبھی بھی پنے شہدا کو نہ بھولیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں امن آیا توکچھ لوگوں نے نئی تحریک شروع کردی،پاکستان کے د شمنوں کیلیے پیغام ہے کہ وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہکچھ لوگ اندر اور باہر سے پاکستان کی سا لمیت کے درپے ہیں،جب تک یہ فوج اوراسکے پیچھے قوم کھڑی ہے پاکستان کوکچھ نہیں ہوسکتا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل حالات سے باہر نکل آیا ہے ملک کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں شہدا کے لواحقین اور غازیوں کو اعزازات دیئے گئے جن میں 32 افسران کوستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، 2 افسران کو تمغہ جر آت اور 33 افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت دیا گیا جب کہ 4افسروں اور جوانوں کو یو این میڈل دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔