سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی تین درخواستیں غیر موثر ہونے پرخارج کر دیں

جمعرات 12 اپریل 2018 23:57

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی تین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی تین الگ الگ درخواستیں غیر موثر ہونے کی بناء پرخارج کر دی ہیں ،جمعرات کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے توہین عدالت کی تین الگ الگ درخواستوں کی سماعت کی، یادرہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف دودرخواستیں عادی مقدمہ باز محمود اخترنقوی جبکہ ایک درخواست پاکستان ائیر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی تھیں توہین عدالت کی دو درخواستیں ڈی جی سول ایوی ایشن کی تقرری کے خلاف دائر کی گئی تھیں جس میں نواز شریف پر عدالتی فیصلے کے برعکس ائیر مارشل ریٹائرڈ خالد قریشی کو ڈی جی سول ایوی ایشن لگانے کا الزام لگایا گیا تھا تاہم عدالت نے تینوں درخواستیں غیر موثر ہونے کی بناء پر خارج کردیں۔