امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے انوشہ رحمان کے ہمراہ یو ایس ایڈ کی اعانت سے قائم ’’چیلنج فنڈ‘‘ کا افتتاح کردیا

پاکستانی کاروباری افراد اور اداروں کیلئے یو ایس ایڈ کی جانب سے امدادی فنڈ کا قیام

جمعرات 12 اپریل 2018 23:54

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے انوشہ رحمان کے ہمراہ یو ایس ایڈ کی اعانت سے ..
ٓاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان احمد خان کے ساتھ اسلام آباد میں یوایس ایڈ کی اعانت سے قائم ہونے والے "چیلنج فنڈ" کا افتتاح کیا۔ یوایس ایڈ کی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز سرگرمی کے تحت عمل درآمد کئے جانے والا یہ چیلنج فنڈ شعبہ ہائے مہمان نوازی اور انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی نمو میں مدد فراہم کرے گا، ترقی کے لئے ترغیب دیگا اور نت نئے کاروباری منصوبے کے پھیلاؤ میں اعانت فراہم کرے گا جس سے نجی شعبہ اور صارفین دونوں مستفید ہوں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے فروغ ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ذاتی کاروبار کے رجحان کو تقویت دینے اور ملکی معیشت کو توسیع دینے کے حوالے سے پٴْرعزم ہے۔

(جاری ہے)

ہم پٴْراعتماد ہیں اس پروگرام کے توسط سے بوئے جانے والے سے یہ چھوٹے چھوٹے بیج تصورات کو نفع بخش حقیقتوں میں بدلنے میں مدد دیں گے۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان احمد خان نے پاکستان میں اقتصادی ترقی کے لیے یو ایس ایڈ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور مسلسل مدد جاری رکھنے پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ یو ایس ایڈ کی اعانت سے قائم کیا جانے یہ والا چیلنج فنڈ کاروبار شروع کرنے اور چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبار کے لیے دو گرانٹ فراہم کرتا ہے۔

"انوویشن گرانٹس" کے تحت ہر کاروباری شعبے میں یو ایس ایڈ کی نشاندہی پر مشکلات کو حل کرنے کے لیے بیس ہزار سے چوبیس ہزار امریکی ڈالر کے درمیان مالی امداد کی پیشکش کی جائے گی۔ اس مرحلہ پر گرانٹ حاصل کرنے والے جو کاروبار کی بہتری کے لیے حل تلاش کر کے ان کو عمل میں لائیں گے تو وہ بعد میں زیادہ بڑی چیلنج گرانٹ یعنی پچاس ہزار سے چار لاکھ ڈالر کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

جبکہ بیس ہزار ڈالر سے پچاس ہزار ڈالر مالیت کے "گروتھ گرانٹس" کے تحت پہلے سے قائم شدہ منتخب چھوٹے اور درمیا نے درجے کے کاروباری اداروں کو توسیع کے لیے مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ قانونی طور پر رجسٹرشدہ مقامی منافع بخش اور غیر منافع بخش تنظیمیں، ذاتی کاروبار کرنے والے افراد اور تجارتی ادارے اس فنڈ کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ یو ایس ایڈ کی پانچ سالہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیز ایکٹوِٹی پاکستان میں ترسیل معلومات و مواصلاتی ٹیکنالوجی، چھوٹی درجے کی انجنیئرنگ ، ٹیکسٹائل، سیاحت، معدنیات اور پیکیجنگ کے شعبے سے وابستہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مالی اور عملی کارکردگی میں بہتری لانے کی غرض سے قائم کیا گیا منصوبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :