لاہور اسلام آباد موٹروے کی ہنگامی بندش

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 اپریل 2018 19:33

لاہور اسلام آباد موٹروے کی ہنگامی بندش
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل 2018ء) لاہور اسلام آباد موٹروے کی ہنگامی بندش عمل میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے باعث لاہور کی متعدد شاہراہیں شدید ٹریفک جام کا شکار ہوگئی ہیں۔ جبکہ احتجاج کے باعث ہنگامی طور پر لاہور اسلام آباد موٹروے بھی بند کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں آئی جی ٹریفک پولیس کی جانب سے فوری متبادل پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگئی ہے۔ ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد تحریک لبیک اور دیگر مذہبی جماعتوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :