شریف برادران بد دیانت اورجھوٹے ،ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، اعجاز احمد چوہدری

جمعرات 12 اپریل 2018 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ایک بد دیانت اورجھوٹے ہیں انہوںنے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، عوام ان کی اصلیت کو جان چکے ہے ، نواز شریف کے پتلی تماشے اور ڈرامے زیادہ دیر نہیں چل سکتے ، پی ٹی آئی کی حکومت نے کے پی کے عوام کے لئے وہ کچھ کر دکھایا جو نواز شریف اور شہباز شریف 35سالوں میں نہیں کر سکیں ، عمران خان شریف برادران کے اعصابوں پر سوار ہو چکے ہیں نواز شریف نے تعصب کی عینک پہن رکھی ہے ، شکست خوردہ نواز شریف اور شہباز شریف کو آئندہ الیکشن میں عبرت ناک شکست واضح ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہباز شریف تین دفعہ اور چھ دفعہ صوبے میں حکومت ملنے کے باوجود رو رہے ہے انہیں شرم سے ڈوب مر جانا چاہیے ، شہباز شریف نے عوام سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ، شہباز شریف کے تمام دعوے ، نعرے جھوٹے ثابت ہوئے ہے، شہباز شریف چاہتے ہے کہ مجھے لوٹ مار کی کھلی چھٹی مل جائے انہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہو ، ساڑھے نو سالوں سے صوبے میں اقتدار انجوائے کر رہے ہیں ، اربوں روپے کی کرپشن کی ہے ، انہوں نے کہا شہباز شریف کے تمام ناکام منصوبے صرف مال بنانے کے لئے ہے ، شہبا زشریف عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ، خیبر پختون خواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دور اقتدار میں چار سو میگا واٹ بجلی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈ نگ کا خاتمے کا دعویٰ کرنے والے شہباز شریف صبح و شام جھوٹ بولتے تھکتے نہیں ابھی بھی ملک میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، شہباز شریف کی صرف آنیاں جانیاں ہے ، ان کی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے ، بلکہ پنجاب کی حکومت ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔

شکیل)

متعلقہ عنوان :