نوازشریف اور مریم کو فت اٹھانا پڑ گئی، دانیال عزیز شرم سے پانی پانی

جمعرات 12 اپریل 2018 21:32

نوازشریف اور مریم کو فت اٹھانا پڑ گئی، دانیال عزیز شرم سے پانی پانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) ایوان فیلڈ ریفرنسز کیس نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں سخت کوفت اٹھانا پڑی جب ان سے پوچھا گیا کہ جو لوگ نوازلیگ سے جارہے ہیں کیا کہیں گے تو انہوں نے برجیس طاہر کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ یہ بندہ سونے میں تولنے کے مترادف ہے اور جبکہ دانیال عزیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ہے تو اس موقع پر صحافیوں نے کہا ’’واہ کیا بات ہے‘‘ اور ساتھ ہی قہقے گونج اٹھے اور نوازشریف کے ساتھ مریم نواز کو بھی کوفت اٹھانا پڑی۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے اس موقع شرم کے مارے اپنا سر نیچے کرلیا۔ 04-18/--