Live Updates

ملالہ یوسفزئی اور عمران خان دنیا میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں جگہ بنالی

فہرست میں ملالہ یوسفزئی ساتویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہیں ،ْ عمران خان 20 ویں نمبر پر براجمان ہیں ،ْرپورٹ

جمعرات 12 اپریل 2018 19:01

ملالہ یوسفزئی اور عمران خان دنیا میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور سابق کرکٹ کپتان عمران خان نے 2018 میں دنیا میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں جگہ بنالی، فہرست میں ملالہ یوسفزئی ساتویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہیں ،ْ عمران خان 20 ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔برطانوی نیوز ویب سائٹ یوگو کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسفزئی اس فہرست میں ساتویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہیں جبکہ عمران خان 20 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

یہ فہرست مجموعی طور پر 20 خواتین اور 20 مرد حضرات پر مشتمل ہے، جس کے نتائج کے لیے 35 ممالک کے 37 ہزار افراد سے آن لائن انٹرویو کیا گیا۔دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والوں مردوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس قرار پائے جب کہ خواتین کی فہرست میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی سرفہرست رہیں۔

(جاری ہے)

بل گیٹس کے بعد دوسرے نمبر پر سابق امریکی صدر براک اوباما، تیسرے نمبر پر معروف چینی اداکار جیکی چین اور چوتھے نمبر پر چین کے صدر شی جن پنگ سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے افراد میں شامل ہیں۔

دوسری جانب خواتین کی فہرست میں دوسرے نمبر پر سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما اور تیسرے نمبر پر امریکی اداکارہ اوپرا ونفرے قرار پائیں۔دنیا میں سب سے زیادہ تعریف موصول کرنے والی خواتین کی فہرست میں 14 خواتین ایسی تھیں جو ہالی وڈ، بالی وڈ، گلوکاری یا میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں۔اس فہرست میں بالی وڈ اداکاراں میں ایشوریا رائے بچن نے 11 ویں، پریانکا چوپڑہ نے 12 ویں اور دپیکا پڈوکون نے 13 ویں نمبر پر اپنی جگہ بنائی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات