Live Updates

حکومت کوبجٹ کااختیارنہیں،ہم خیبرپختونخوا میں بجٹ نہیں دیںگے،عمران خان کا اعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 اپریل 2018 17:23

حکومت کوبجٹ کااختیارنہیں،ہم خیبرپختونخوا میں بجٹ نہیں دیںگے،عمران ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کوبجٹ دینے کا اختیار نہیں،بجٹ کی مخالفت کریں گے،خیبرپختونخوا میں پرویزخٹک بھی بجٹ نہیں دیں گے،اگلی حکومت کا بجٹ دینے کا ہمارے پاس مینڈیٹ نہیں ہے۔انہوں نے آج یہاں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفادار،نظریاتی اورالیکشن لڑنا جاننے والے کوہی الیکشن میں آگے کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کرکٹ کا میچ ہاکی کی ٹیم سے نہیں کھیلیں گے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اڈیالہ جیل کی صفائی ہورہی ہے،جلدملک کےمجرم وہاں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں دھاندلی اوربےایمانی کےخطرےکےباعث نگراں حکومت لانی پڑتی ہے۔یورپ اوربرطانیہ میں نگراں حکومت کیوں نہیں لائی جاتی۔

(جاری ہے)

22جماعتوں نے2013کےالیکشن کومتنازع قراردیا۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کاکام ہی صاف اورشفاف الیکشن کراناہے۔قبل ازیں تحریک انصاف کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں 4 قراردادیں منظور کی گئیں۔ قرار داد کے مطابق فاٹا کوفوری خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے۔اوورسیزپاکستانیزکو ووٹ کا حق دیا جائے۔نگران حکومت کےپاس بجٹ دینےکا کو ئی حق نہیں۔نگران حکومت غیرجانبدارلوگوں پر مبنی ہو۔عمران خان نے کہا کہ 45 دن کی حکومت کوبجٹ دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ ہم بجٹ کی مخالفت کریں گے۔ خیبرپختونخوا میں بھی بجٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلی حکومت کا بجٹ دینے کا ہمارے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات