شام میں مداخلت سے باز آ جائو، پیوٹن کا اسرائیلی وزیراعظم کو فون

جمعرات 12 اپریل 2018 17:36

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فون کر کے کہا ہے کہ وہ شام میں مداخلت سے باز رہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیراعظم کو کئے گئے فون میں پیوٹن نے کہا کہ اسرائیل شام کی خود مختاری کا احترام کرے جبکہ نیتن یاہو نے پیوٹن سے کہا کہ وہ شام میں ایران کی فوجی مداخلت روکنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا