جڑانوالہ ننھی پری کا بہیمانہ قتل ،چیف جسٹس کے از خود نوٹس پر قبرکشا ئی، نمو نے فرانزک لیب بھجوادیئے ، رقت آمیز مناظر

جمعرات 12 اپریل 2018 16:30

جڑانوالہ ننھی پری کا بہیمانہ قتل ،چیف جسٹس کے از خود نوٹس پر قبرکشا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2018ء) جڑانوالہ ننھی پری کا بہیمانہ قتل چیف جسٹس سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر قبرکشا ئی نمو نے فرانزک لیب بھجوا دیئے قبر کشا ئی کے وقت انتہا ئی رقت آمیز مناظر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق یکم اپریل کو جڑانوالہ کے علاقہ میں ننھی پری مبشرہ کو جنسی زیا دتی کا نشانہ بنا نے کے قتل کے نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور پوسٹمارٹ رپورٹ پر عدم اطمنان کا اظہار کر تے ہو ئے مبشرہ کی دوبارہ قبرکشا ئی کا حکم دیا تھا گز شتہ روز علاقہ مجسٹریٹ کی نگرا نی اور پولیس کی بھاری نفری کی موجودی میں ننھی پری مبشرہ کی قبر کشا ئی کی گئی علاقہ مجسٹریٹ نے اہل خانہ مرحو مہ مبشرہ کی شناخت کروا ئی تصدیق کے بعد بعد میڈکل بورڈ ڈسٹرکٹ افیسر ہلتھ،ڈا کٹر آصفڈاکٹر غلام سرورگائنا کا لوجسٹ ڈا کٹر نا زیہ حسین مبشرہ کے جسم کے مختلف حصوں کو چیک کیا اور نمونے لیکر پولیس نگرا نی میں فرانزک لیبارٹری لا ہورروانہ کر دیے اس موقہ پر اہل خانہ سمیت وکلاء اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود قبر کشا ئی کے وقت انتہا ئی رقت آمیز منا ظر دیکھنے میں آئے ننھی مبشرہ کا جسم کا فی حد تک گل سڑ چکا تھا قبرکشا ئی کے وقت علاقہ میں تعفن پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :