سی پیک کے تحت ملک میں اقتصادی زون سے ترقی کے نئے دور کا آغازہوگا‘ احسن اقبال

رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہی‘ موجودہ حکومت نے چار سالوں میں مجموعی طور پر ہر سال 2500میگا واٹ بجلی پیدا کی، یہ توانائی کے شعبے میں ایک بڑا قدم ہے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا آئی ایم ایف کے زیر اہتمام پیپلز بنک آف چائنہ کانفرنس سے خطاب

جمعرات 12 اپریل 2018 16:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ملک میں سات اقتصادی زون قائم کئے جارہے ہیں جس سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغازہوگا‘ رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہی جو 2013 میں 3فیصد پر تھی‘ موجودہ حکومت نے چار سالوں میں مجموعی طور پر ہر سال 2500میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے جو توانائی کے شعبے میں ایک بڑا قدم ہے۔

جمعرات کو احسن اقبال نے آئی ایم ایف کے زیر اہتمام پیپلز بنک آف چائنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار سالوں میں حکومت نے مجموعی طور پر ہر سال پچیس سو میگاواٹ بلی پیدا کی ہے یہ توانائی کے شعبے میں ایک بڑا اقدام ہے۔ ہم نے ملک سے بجلی کی قلت کو ختم کردیا ہے اور سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے ان اقدام کے باعث ملک کی صنعتی انڈسٹری تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہی 2013 میں 3فیصد پر تھی۔ سی پیک کے تحت ملک میں سات اقتصادی زون قائم کئے جارہے ہیں جس سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغازہوگا۔ ہم نے سی پیک سے متعلق ایک پارلیمنٹری کمیٹی بھی قائم کررکھی ہے جو سی پیک سے متعلق تمام امور کی نگرانی کرے گی تاکہ ہم سی پیک سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں۔ ہم پاکستان میں موجود پرائیویٹ کمپنیز اور چینی کمپنیوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کئی اقدامات کررہے ہیں تاکہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان بزنس ٹو بزنس اشتراک قائم کرسکیں۔