Live Updates

تحریک انصاف کی ایک اور اہم وکٹ اڑنے کو تیار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 12 اپریل 2018 15:15

تحریک انصاف کی ایک اور اہم وکٹ اڑنے کو تیار
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اپریل 2018ء) پی ٹی آئی کی رہنما دینا ناز نے  پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دینا ناز کچھ روز میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا با ضابطہ طور پر اعلان کریں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے سراج محمد خان کے بعد پی ٹی آئی کی ایک اور اہم رہنما نے پارٹی کوخیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما دینا ناز نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ اور کچھ روز میں وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا با ضابطہ طور پر اعلان کریں گی۔دینا ناز خواتین کی خصوصی نشست پر تحریک انصاف سے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہوئیں تھیں۔دینا ناز سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی موجودگی میں پپپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :