رائے ونڈ ،معروف ٹرانسپورٹ کمپنی کا انچارج ٹک شاپ اوور چارجنگ کے جرم گرفتار ،مقدمہ درج

جمعرات 12 اپریل 2018 14:35

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) معروف ٹرانسپورٹ کمپنی انچارج ٹک شاپ کو اوور چارجنگ کے جرم گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ ملک راشدنعمت کھوکھر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ رانا سجاد اقبال کو ہدایت کی کہ مسافروں سے اوور چارجنگ کرنیوالے تمام مراکز کو چیک کیا جائے اور اوور چارجنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،جس کے تحت رانا سجاد اقبال نے ملتان روڈ پر واقع ڈائیو ٹک شاپ کو چیک کیا جہاں مسافروں سے منہ مانگے نرخ وصول کئے جارہے تھے اور مسافروں نے اوور چارجنگ کی شکایت بھی کی ،سپیشل مجسٹریٹ نے ڈائیوو ٹک شاپ انتظامیہ کو سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کے جرم میں ٹک شاپ انچارج فیصل شہزاد کو گرفتارکرکے اسکے خلاف گرانفروشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،مقامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ ملک راشد نعمت کھوکھر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائے ونڈ شہر میں بھی گرانفروشی کا نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :