سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس ،ْ

آئندہ مالی سال کیلئے پیش ہونے والے بجٹ کے بارے میں تبادلہ خیال پارلیمانی روایات کے تحت باہمی مفاہمت کے ساتھ بجٹ جیسے اہم مرحلے کو بھی عبورہوناچاہیے ،ْ سر دار ایازصادق کی گفتگو

جمعرات 12 اپریل 2018 14:30

سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی رہنمائوں اور اُن کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے پیش ہونے والے بجٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے شرکاء سے بجٹ کے حوالے سے تجاویز اور اُس کے خدوخال کے حوالے سے رائے لی۔

سپیکر نے کہا کہ بحیثیت سپیکر میری ہمیشہ اولین خواہش رہی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن باہمی مفاہمت کے ذریعے قومی ایشوکوحل کریں۔ سر دار ایاز صادق نے کہاکہ پارلیمانی روایات کے تحت باہمی مفاہمت کے ساتھ بجٹ جیسے اہم مرحلے کو بھی عبورہوناچاہیے۔قوم کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی سیاست سے بالا تر ہو کر بجٹ کو باہمی مفاہمت کے ساتھ پیش ہونا چائیے اجلاس میںپارلیمانی رہنمائوں نے بجٹ کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محمود خان اچکزئی ،، صاحبزادہ طارق اللہ، شیریں مہرالنساہ مزاری ،شاہ محمود قریشی ،سید نوید قمر، شیخ صلاح الدین ، ہارون اختر خان مشیر وزیر اعظم برائے مالیات ،مفتاح اسماعیل مشیر وزیراعظم برائے خزانہ، رانامحمد افضل وزیر مملکت برائے خزانہ، سیکرٹری خزانہ ،چیئرمین ایف بی آر سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی