Live Updates

عمران خان کے لیےسونے کا تاج تیار کروالیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 12 اپریل 2018 13:45

عمران خان کے لیےسونے کا تاج تیار کروالیا گیا
ڈسکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اپریل 2018ء) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے لئے 40تولے سونے کا تاج تیار کروا لیا گیا۔ڈسکہ امد پر پہنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سیاسی جلسے جلوسوں میں سیاسی لیڈروں کو سونے کے تاج پہنانا اب معمول ہو چکا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پاکستان کے مخلتف شہروں میں سیاسی جلسوں میں سونے کے تاج پیش کیے گئے۔

(جاری ہے)

اسیے میں پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑی بلا کیسے پیچھے رہتے۔عمران خان کو بھی اپنے جلسوں میں سونے کا تاج پہنایا گیا یہاں تک کہ ایک بار عمران خان کو سونے کا بلا بھی تحفہ میں پیش کیا گیا۔جو بعدازاں عمران خان نے شوکت خانم کو ڈوننیٹ کر دیا۔آج عمران خان ڈسکہ کا دورہ کریں گے اور عمران خان کی آمد کے پیش نظر ان کے لیے 40 تولہ سونے کا ایک تاج تیار کروا لیا گیا ہے جو عمران خان کو ڈسکہ آمد پر پہنایا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :