Live Updates

رمیش کمار نے پی ٹی آئی میں آتے ہی غیر مسلم ووٹرز کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

آئندہ الیکشن میں 35 لاکھ غیرمسلم ووٹرز سے بلے پر ٹھپہ لگوانے کے لیے تیار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 12 اپریل 2018 13:36

رمیش کمار نے پی ٹی آئی میں آتے ہی غیر مسلم ووٹرز کے حوالے سے بڑا اعلان ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اپریل 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں 35لاکھ غیرمسلم ووٹرز کو بلے پر ٹھپہ لگانے کے لیے ملک گیر دورے کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے رمیش کمار کا اپنے ایک کالم ’میری سیاسی جدو جہد‘ میں کہنا ہے کہ غیر مسلموں کے پی ٹی آئی میں شامل ہو جانے سے اب پاکستان تحریک انصاف مکمل ہو گئی ہے اور میرا آئیندہ ماہ ایک بڑا جلسہ کراچی میں منعقد کرانے کا ارادہ ہے جس میں 35 لاکھ غیر مسلموں کو بلے پر ٹھپہ لگانے کے لیے قائل کروں گا اور اس کے لیے ملک گیر دوروں کا اعلان بھی کروں گا۔

رمیش کمار نے یہ بھی کہا کہ میں نے پارٹی ضرور بدلی ہے لیکن عوام کی خدمت کرنے کا عظم نہیں بدلا۔عوام مجھے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر پہلے سے زیادہ جوش و جذبے سے عوام کی خدمت اور حصول انصاف کی جدو جہد کرتا پائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات