سعودی عرب اوراس کے اتحادی قطر کے ساتھ تنازع فوری حل کریں، ٹرمپ

سعودیہ، امارات اور ان کے اتحادیوں کا قطر سے جھگڑا سمجھ سے بالاتر ہے،امریکی صدرکا شاہ سلمان کو فون

جمعرات 12 اپریل 2018 12:21

سعودی عرب اوراس کے اتحادی قطر کے ساتھ تنازع فوری حل کریں، ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے شاہ سلمان سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی قطر کے ساتھ جاری تنازع کو فوری حل کریں تاکہ ایران کے خلاف ایک مضبوط اتحاد بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے یہ گفتگو شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون کال پر کی ،یہ بات دو امریکی اہلکاروں نے اپنے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتائی۔امریکی صدر نے شاہ سلمان سے کہا کہ سعودی عرب قطر تنازع کی وجہ سے خطے میں امریکا کے اتحادی ممالک بھی آپس میں بٹ گئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ان کے اتحادیوں کا قطر سے جھگڑا سمجھ سے بالاتر ہے۔

متعلقہ عنوان :