تھر میں مائی بختاور ایک تاریخی کردار ہے،صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ

بدھ 11 اپریل 2018 23:34

تھر میں مائی بختاور ایک تاریخی کردار ہے،صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تھر میں مائی بختاور ایک تاریخی کردار ہے، اس لئے مائی بختاور کے نام پر اسلام کوٹ میں ائیرپورٹ تعمیر کیاہے پیپلز پارٹی مائی بختاور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسلام کوٹ ائیرپورٹ بختاور بھٹو زرداری کے نام پر نہیں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کوٹ ائیر پورٹ کی تعمیر میں تاخیر عدالتی حکم امتناعی کے باعث ہوئی اور ڈھائی سال تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں کچھ اضافہ ہوا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ائیرپورٹ کی تعمیر میں 1 ارب 30 کروڑ اضافے کی خبر بے بنیاد ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں حکومت نے اپنے خرچ سے ائیر پورٹ تعمیر کیا ہے اور اس ائیرپورٹ کی تعمیر سے تھر میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے اور تھر بدلے گا اور خوشحالی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :