لیسکوکے ساوتھ سرکل کی ریکوری% 105فیصد تک پہنچ گئی،ترجمان لیسکو

بدھ 11 اپریل 2018 23:20

لاہور۔11 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو میں ریکوری میں اضافے اور لائن لاسز میں کمی کیلئے آپریشنز کی ٹیمیں بھرپور انداز میں اپنا کام سرانجام دے رہی ہیں ۔ اس حوالے سے ایس ای رمضان بٹ کی سربراہی میںلیسکو کے ساوتھ سرکل کی کارکردگی مثالی رہی ہے اور مارچ کے مہینے ریکوری 102.07%تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران ٹوٹل 1389کنکشنز چیک کئے گئے جس میں خلاف ضابطہ کیسزکی مد میںبیس لاکھ اڑتیس ہزارسات سو چھیالیس یونٹس چارج کئے جبکہ مارچ کے مہینے میں کل255 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کیلئے درخواست دی گئی جس میں سے 81کے خلاف ایف آئی آر رجسٹرڈ ہوئیں۔لیسکو ساوتھ سرکل کی طرح دیگر سرکلز میں بھی یہ مہم اپنی پوری طاقت سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تمام سرکلز کی خصوصی ٹیمیں ہفتہ اور اتوار کی تعطیل کے دوران بھی بجلی چوری کے خلاف اور ڈیڈ ڈیفالٹر سے رقومات کی وصولی کی مہم میں بھرپور طریقے سے مصروف عمل ہیں۔ چیف ایگزیکٹولیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو کا شمار ملک کی بڑی اور مظبوط پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ہو تا ہے جسکی بنیادی وجہ لیسکو کے افسران اور عملہ کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکونے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کارکردگی میں مزید بہتری لاتے ہوئے لیسکو کو ترقی کی نئی راہوں پہ گامزن کریںگے۔

متعلقہ عنوان :