Live Updates

عمران خان کے ویژن سے عالمی سطح پر استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے، چوہدری تیمور علی خان

بلین ٹری سونامی منصوبوں سے حول میں بہتری آئیگی۔سعودی عرب میں بھی شروع کیا جانے والا خور ملین ٹری ان ٹونٹی ٹونٹی اسی طرز کا منصوبہ ہے،پی ٹی آ ئی رہنماء

بدھ 11 اپریل 2018 21:45

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2018ء) عمران خان کے ویژن سے عالمی سطح پر استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے۔دوسرے ممالک میں بھی ماحول کے تحفظ کی خاطر بلین ٹری سونامی طرز کے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے جن سے ماحول میں بہتری آئیگی۔سعودی عرب میں بھی شروع کیا جانے والا خور ملین ٹری ان ٹونٹی ٹونٹی (Million Tree in 2020)اسی طرز کا منصوبہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے متوقع امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21اور انصاف لائر فورم راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام کی نظریں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر لگی ہوئی ہیں۔جنہیں پاکستان کی عوام ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

تا کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے بہتر منصوبہ بندی کریں۔مذکورہ امر سے ہی ایک نیا پاکستان کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا 2018کے عام انتخابات کے موقع پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 21سے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواست دیدی ہیں۔اور اگر پارٹی نے مجھ پر اعتماد کیا تو بھرپور انداز میں الیکشن لڑیں گے۔اور پی ٹی آئی کے مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات