Live Updates

عمران خان کا فاٹاعوام کے مسائل آرمی چیف کے سامنے رکھنے کا اعلان

وعدہ ہےجنرل باجوہ سےملاقات کرکےمسائل سامنےرکھوںگا،چیک پوسٹیں بھی ختم کراؤں گا،فاٹا ریفارمز کی نوازشریفاورفضل الرحمن نےمخالفت کی،سراج خان تو دھرنے کے دنوں میں ہی بھاگ گئے تھے۔تقریب سےخطاب اورمیڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 اپریل 2018 17:49

عمران خان کا فاٹاعوام کے مسائل آرمی چیف کے سامنے رکھنے کا اعلان
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فاٹا عوام کے مسائل آرمی چیف کے سامنے رکھنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا عوام سے وعدہ ہے کہ جنرل باجوہ سے ملاقات کرکے مسائل سامنے رکھوں گا،چیک پوسٹیں بھی ختم کراؤں گا،فاٹا ریفارمز کی نوازشریف اور فضل الرحمن نے مخالفت کی،سراج خان تو دھرنے کے دنوں میں ہی بھاگ گئے تھے۔

انہوں نے آج یہاں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ جنرل باجوہ سے ملاقات کروں گا،جس میں قبائلیوں کے مسائل کوسامنے رکھوں گا۔چیک پوسٹیں ختم کرنے کی بھی بات کروں گا۔ الیکشن جیت کرقبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کروائیں گے۔ کیونکہ آپریشن کی وجہ سے قبائلیوں کے گھر تباہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

قبائلیوں نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

فاٹا میں بڑا مسئلہ بے روزگاری کا ہے۔آئندہ الیکشن کے بعد چاروں صوبوں میں ہماری حکومت ہوگی اس لیے فاٹا کے فنڈز کااعلان بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پرمٹ سسٹم جو کہ قبائلی علاقوں میں ٹیکس ہے اس کوبھی ختم کردیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اقتدارمیں آکرفاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں گے۔فاٹا میں چیک پوسٹیں ختم کردیں گے،فاٹااصلاحات کی صورت میں تیس دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔ این ایف سی کاسوارب روپیہ فاٹا کی ترقی پر خرچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کےعوام کے لئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ فاٹا ریفارمز کی نوازشریف اور فضل الرحمن نے مخالفت کی۔فاٹا اصلاحات ابھی تک نہیں ہوئیں ۔نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے کہنے پرفاٹا ریفارمز بل کومسترد کردیا تھا لیکن ہم فاٹا اصلاحات بھی لیکر آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو قرضوں کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔شہباز شریف سوچ رہے ہیں کہ یہاں کتنا پیسا بن سکتا ہے ؟ کتنا کمیشن مل سکتا ہے؟ یہاں جومیٹروبس بنائی جارہی ہے اس پرکوئی سبسڈی نہیں ہوگی۔لیکن وہاں تین میٹروبنائی گئی ایسے تین شوکت خانم ہسپتال بنائے جاسکتے ہیں۔پنجاب کی میٹروخسارے میں ہے۔شہباز شریف کوکسی بند گلی میں نہیں اڈیالہ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔انہو ں نے ایک سوال پرکہا کہ سراج خان توکب سے بھاگے ہوئے ہیں وہ توہمارے دھرنے کے دنوں میں ہی بھاگ گئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :