توانائی اور صحت کا شعبہ ملکی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی نوعیت کا کردار ادا کررہاہے،

ویژن 2025کے تحت موجودہ حکومت نے ان دونوں شعبوں کے حوالے سے مربوط منصوبہ بندی کررکھی ،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز

بدھ 11 اپریل 2018 16:52

توانائی اور صحت کا شعبہ ملکی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی نوعیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اپریل2018ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ توانائی اور صحت کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی نوعیت کا کردار ادا کررہاہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا پلاننگ کمیشن ملک میں توانائی اور صحت کی سہولیات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ بندی کررہا ہے جس کے دور رس نتائج حاصل ہورہے ہیں، موجودہ حکومت دونوں شعبوں کو بہتر بنانے کے لئے ایک ٹھوس منصوبہ پر کام کررہی ہے، ویژن 2025کے تحت موجودہ حکومت نے ان دونوں شعبوں کے حوالے سے مربوط منصوبہ بندی کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :