Live Updates

عمران خان ایک بھائی کو دوسرے سے علیحدہ کرنے کی سازش کر ر ہا ہے ،مریم نواز

بدھ 11 اپریل 2018 16:52

عمران خان ایک بھائی کو دوسرے سے علیحدہ کرنے کی سازش کر ر ہا ہے ،مریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اورمسلم لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سازشی ہے اورایک بھائی کو اپنے بھائی سے علیحدہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ایک سازشی انسان ہیں جو کہ دو بھائیوں میاں نواز شریف اور میاںشہبازشریف کو الگ کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ سازشیں کرنے والے کو ہرجگہ سازشیں ہی نظر آتی ہیں، ان کا کہناتھا کہ جن سے ووٹ کے ذریعے جیت نہیں سکتے انہیں عدالتوں میں بلاتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات