شریف برادران اپنے بنے ہوئے جال میں خود پھنس چکے ہیں، انجینئر یاسر گیلانی

بدھ 11 اپریل 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ شریف برادران اپنے بنے ہوئے جال میں خود پھنس چکے ہیں۔بڑا بھائی عدلیہ اور اداروں پر حملے کر رہا ہے بلکہ چھوٹا بھائی تعریفیں کرتے نہیں تھکتا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک کا پیسہ چوری کر کے منی لانڈرنگ کی، قوم کا 300 ارب روپے باہر بھیجے۔

انہوں نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا جنوبی پنجاب کے لوگوں کے مطالبات جائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن ملک کی جمہوریت کے لیے ضرورت ہے۔ تحریک انصاف نے شفاف الیکشن کیلئے جدوجہد کی مگر حکومت نے دہشت گردی کی شق لگا عمران خان کو پھنسانے کی کوشش کی پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے ن لیگ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :