کوہستان کے تینوں اضلاع میں پولیو مہم زور و شور سے شروع ،

87885 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر

بدھ 11 اپریل 2018 16:13

کوہستان کے تینوں اضلاع میں پولیو مہم زور و شور سے شروع ،
کوہستان۔ 11 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) کوہستان کے تینوں اضلاع میں پولیو مہم زور و شور سے شروع کر دی گئی ہے، ضلع میں 87885 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان خدا بخش کے مطابق رواں مہم کے دوران پورے کوہستان کے تینوں اضلاع میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 258 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ 8 اڈوں اور 45 فکس سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ٹیمو ں کو85 سپروائزر مانیٹر کریں گے جبکہ 38 یونین کونسل میڈیکل آفیسر بھی ان ٹیموں کو مانیٹر کریںگے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ جو بچے پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے رہ جائیں ان تک دوبارہ رسائی کی کوشش کی جائے اور کوہستان کے دشوار گذار علاقوں سمیت ہر جگہ پر موجود بچوں تک پہنچ کر انہیں قطرے پلائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ضروری سہولیات اور وسائل مہیا کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :