چیف الیکشن کمشنر نے سٹی کی 3 یو سی کو پی کے 40 اور کھلابٹ کی 2 یو سی کو پی کے 42 میں شامل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

بدھ 11 اپریل 2018 16:08

چیف الیکشن کمشنر نے سٹی کی 3 یو سی کو پی کے 40 اور کھلابٹ کی 2 یو سی کو پی ..
ہری پور۔ 11 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) چیف الیکشن کمشنر نے حلقہ بندیاں اعتراضات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ہری پور سٹی کی تین یونین کونسلز کو پی کے 40 ، کھلابٹ کی دو یونین کونسلز کو پی کے 42 میں شامل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، پی کے 41 اور این اے 17 میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے داخل کردہ اعتراضات کا فیصلہ سناتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے ہری پور سٹی کی تین یونین کونسلز جنوبی، وسطی اور شمالی سمیت درویش اور سکندر پور کے چند مواضعات کو پی کے 40 اور کھلابٹ تربیلا جاگل، ڈھینڈہ، مکھن ڈوئیاں آبی اور میلم کو پی کے 42 میں شامل کر دیا ہے، قومی اسمبلی کے اکلوتے حلقہ 17 اور پی کے 41 میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے داخل کردہ اعتراضات کیس کی پیروی ممتاز سماجی شخصیت و ماہر قانون دان شیخ عابد علی ایڈووکیٹ نے کی۔ ادھر ہری پور کے شہریوں نے شیخ عابد علی ایڈووکیٹ اور بلدیاتی نمائندگان کو حلقہ بندیوں میں عوامی امنگوں کے مطابق تبدیلی کرونے پر خراج تحسین پیش کیا ہے، فیصلہ کوبلدیاتی نمائندگان اور ہری پور کے شہریوں کی فتح قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ میونسپل کمیٹی ایریا کی تین یونین کونسلز سمیت سکندر پور اور درویش کو تحصیل غازی کے ساتھ شامل کرنے پر شہریوں کو سخت تحفظات تھے۔ مذکورہ علاقوں کو پی کے 40 میں شامل ہونے کے بعد شہریوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔