جنوبی بحیرہ چین میں امریکی فوجی مشقیں،

20سے زائد طیاروں کی پروازیں چین کا بھی اس علاقے میں بڑے پیمانے پر عسکری طاقت کا مظاہرہ،امریکی مشقوں پرچینی ردعمل سامنے نہیں آیا

بدھ 11 اپریل 2018 15:30

بیجنگ/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز نے جنوبی بحیرہ چین کے متنازعہ علاقے میں گشت کرتے ہوئے فوجی مشقیں کی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان مشقوں میں بیس سے زائد ایف اٹھارہ طیاروں نے بحیرہ چین کے مختلف علاقوں میں پروازیں کیں۔ قبل ازیں چین نے بھی اس علاقے میں بڑے پیمانے پر عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا۔ چین پورے بحیرہ جنوبی چین پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے جب کہ خطے کے دیگر ممالک بھی بحیرہ چین کے مختلف جزائر کی ملکیت کے دعوے دار ہیں۔ واضح رہے کہ اس سمندری راستے سے سالانہ پانچ ٹریلین ڈالر کی تجارت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :