غیرملکی دوروں پر اپنے اہل خانہ کو ساتھ کیوں نہیں لاتے ؟

فرانسیسی صحافی کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے سوال

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 11 اپریل 2018 14:18

غیرملکی دوروں پر اپنے اہل خانہ کو ساتھ کیوں نہیں لاتے ؟
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2018ء) سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث سعودی عرب اور اسکے ولی عہد دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ اس لیے ہر کوئی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کا تجزیہ کرنے میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ یورپ کے دوران مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک فرانسیسی صحافی نے پوچھا کہ بیرون ملک دوروں پر آپ اپنے اہل خانہ کو ساتھ کیوں نہیں لاتے ؟ اس سوال کے جواب میں شہزادہ سلمان نے کہا کہ وہ اور اُنکے خاندان کے افراد ایک سادہ زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور انھیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بننا پسند نہیں ہے ۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے مزیدکہا کہ میری ایک اہلیہ اور چار بچے ہیں اور میں نہیں چاہتا کہ میرے اس منصب کی وجہ سے اُنکو کسی مصیبت کا سامنا کرنا ہو ۔ میں خود اور میری اہلیہ دونوں یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ایک عام زندگی گزاریں اس لیے میں کبھی اُنکو بیرون ملک دوروں پر ساتھ نہیں لاتا۔