مزید باتیں بتانا چاہتا ہوں مجھے سیکورٹی فراہم کی جائے، شہباز شریف کی اہلیہ کے سیکرٹیری کا آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مطالبہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 اپریل 2018 13:16

مزید باتیں بتانا چاہتا ہوں مجھے سیکورٹی فراہم کی جائے،  شہباز شریف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2018ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود نے وزیر اعلی شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف سے متعلق اپنی کتاب میں کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔زبیر محمود کا ماننا ہے کہ ان کی کتاب میں کیے گئے انکشافات کے بعد وزیر اعلی شہباز شریف کے لیے وزیر اعظم بننا مشکل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق زبیر محمود کا کہنا ہے کہ میں ابھی بہت کچھ بتانا چاہتا ہوں اس لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان مجھے سیکورٹی فراہم کریں۔ایک ماہ بعد میری کتاب آ جائے گی جس میں پوار سچ لکھا ہو گا۔میری کتاب آ گئی تو پنجاب کے 300 ایم پی ایز میں سے 200 نا اہل ہو جائیں گے کیونکہ وہ غریب عوام کا پیسہ چرانے میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :