جنوبی بحیرہ چین میں امریکی فوجی مشقیں

بدھ 11 اپریل 2018 13:29

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز نے جنوبی بحیرہ چین کے متنازعہ علاقے میں گشت کرتے ہوئے فوجی مشقیں کی ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ان مشقوں میں 20 سے زائد ایف 18 طیاروں نے بحیرہ چین کے مختلف علاقوں میں پروازیں کیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں چین نے بھی اس علاقے میں بڑے پیمانے پر عسکری طاقت کا مظاہر کیا تھا۔ چین پورے بحیرہ جنوبی چین پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے جب کہ خطے کے دیگر ممالک بھی بحیرہ چین کے مختلف جزائر کی ملکیت کے دعوے دار ہیں۔ واضح رہے کہ اس سمندری راستے سے سالانہ 5 ٹریلین ڈالر کی تجارت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :