توانائی اور صحت کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی نوعیت کا کردار ادا کررہاہے ،

حکومت دونوں شعبوں کو بہتر بنانے کیلئے ایک ٹھوس منصوبہ پر کام کررہی ہے ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا اجلاس سے خطاب

بدھ 11 اپریل 2018 12:05

توانائی اور صحت کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی نوعیت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ توانائی اور صحت کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی نوعیت کا کردار ادا کررہاہے ، پلاننگ کمیشن ملک میں توانائی اور صحت کی سہولیات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ بندی کررہا ہے جس کے دور رس نتائج حاصل ہورہے ہیں، موجودہ حکومت دونوں شعبوں کو بہتر بنانے کے لئے ایک ٹھوس منصوبہ پر کام کررہی ہے، ویژن 2025ء کے تحت موجودہ حکومت نے ان دونوں شعبوں کے حوالے سے مربوط منصوبہ بندی کررکھی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں توانائی کا ایک منصوبہ 14 ارب 7 کروڑ 2 لاکھ روپے کی لاگت کا پیش کیا گیا جس کا مقصد پاکستان کے نیشنل گرڈ سسٹم کے ساتھ گوادراور مکران کو منسلک کرنا ہوگا جس کو اجلاس نے مزید منظوری کے لئے ایکنک کو بھجوادیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صحت کے حوالے سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نیشنل ڈیوائس ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کے لئے 23 کروڑ 18لاکھ 3ہزار روپے لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کا مقصد بیئر میٹل سٹنٹ اور ڈرگ الیوٹنگ سٹنٹ کی پیداوار کے لئے سنٹر کا قیام کرنا ہے ہے جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔

اجلاس میں دوسرا منصوبہ کراچی یونیورسٹی میں 500 بستروں پر مشتمل ٹیچنگ ہسپتال ، میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے قیام کے لئی 8 ارب 40کروڑ 60ہزار روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے ایکنک کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :