آئین کی مقدس دستاویز مستحکم جمہوریت، ملک کے امن و خوشحال مستقبل کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے

سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا آئین کے تقدس اور حفاظت کے لئے قربانیاں دینے والے گمنام ہیروز کو خراج عقیدت

بدھ 11 اپریل 2018 12:04

آئین کی مقدس دستاویز مستحکم جمہوریت، ملک کے امن و خوشحال مستقبل کے ..
․اسلام آباد۔ 11اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئین کے ایک ایک لفظ کا تحفظ اور احترام یقینی بنایا جائے گا‘ یہ مقدس دستاویز مستحکم جمہوریت اور ملک کے امن و خوشحال مستقبل کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں آئین کے قومی دن کی مناسبت سے سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے پڑھے گئے بیان میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے ایک ایک لفظ کا تحفظ اور احترام یقینی بنایا جائے گا۔

یہ مقدس دستاویز ملک میں مستحکم جمہوریت اور ملک کے امن اور خوشحال مستقبل کے لئے بے انتہا اہمیت کی حامل ہے۔ سپیکر نے آئین کے تقدس اور حفاظت کے لئے قربانیاں دینے والے گمنام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔