واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نوکنڈی کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے،حاجی عرض محمد بڑیچ

منگل 10 اپریل 2018 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) یونین کونسل نوکنڈی کے چیرمین حاجی عرض محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ واپڈا نوکنڈی کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جو نوکنڈی کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ چند مہینے قبل سائندک کے سوشل ویلفیئر فنڈ سے کروڑوں روپوں کی لاگت سے 2 عدد جنریٹر خریدا گیا جو کرپشن کے نظر ہوگئے انہوں نے کہا کہ واپڈا اپنا قبلہ درست کریں اس جرم میں واپڈا اور انرجی ڈپارٹمنٹ برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ معدنیات سے مالا مال تحصیل نوکنڈی کے لوگ اس شدید گرمی میں بھی بجلی کو ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے بھی میں نے انرجی ڈپارٹمنٹ کے کرپشن کے خلاف عدالت رجوع کیا اور اب انرجی ڈپارٹمنٹ اور واپڈا حکام نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو عدالت جانے کو تیار ہوں انہوں نے مزید کہا کہ نوکنڈی کے عوام پر واپڈا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کریں ورنہ شدید احتجاج سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :