ن لیگ کی پالیسی اداروں سے ٹکراؤ کی نہیں،پرویز رشید

جنوبی پنجاب کے ہمدردوںکو محرومیوں کا پہلے خیال کیوں نہیں آیا، کسی کے آنے جانے سے پارٹی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا، رہنمامسلم لیگ (ن)

منگل 10 اپریل 2018 23:50

ٓٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ چھوڑنے والے اراکین اسمبلی نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا بہانا بنایا ۔ جنوبی پنجاب کے ہمدردوںکو محرومیوں کا پہلے خیال کیوں نہیں آیا ن لیگ کی پالیسی اداروں سے ٹکراؤ کی نہیںہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے جنو بی پنجاب پر بھی توجہ دی ہے ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب میں سکولز ہسپتال بنائے ہیں پارٹی چھوڑنے والے اراکین اسمبلی آزاد حیثیت سے مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے انہیں لالچ دی گئی اور ان پر دباؤ کی باتیں بھی سنیں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ کسی کے آنے جانے سے پارٹی پے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ہمارے پاس پارٹی چھوڑنے والوں کے متبادل امیدوار بھی موجودہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کسی بھی ادارے کے ساتھ تصادم کے حق میں نہیں چوہدری نثار فیصلہ کریں جو ان کے حق میں بہتر ہو ۔

متعلقہ عنوان :