کپل شرما کی بربادی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ،اندر کی خبرآگئی

کپل شرما کی بربادی کے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ انکی اپنی ہی گرل فرینڈ کا ہاتھ ہے، فلم ’فرنگی‘ کے ہدایتکار کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 10 اپریل 2018 23:13

کپل شرما کی بربادی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ،اندر کی خبرآگئی
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبارا- 10اپریل 2018):کپل شرما کی بربادی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ،اندر کی خبرآگئی۔کپل شرما کی فلم ’فرنگی‘ کے ہدایتکار نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کپل شرما کی بربادی کے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ انکی اپنی ہی گرل فرینڈ کا ہاتھ ہے۔تفصیلات کے مطابق کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما آجکل شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ کپل شرما شو کے دوران یا انکی شوٹنگ سے پہلے ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کپل شرما شو کی ساکھ مردہ ہو گئی تھی لیکن بھارت کی چھوٹی سکرین پر راج کرنے والے کپل شرما کی بربادی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ،اندر کی خبرآگئی۔

کپل شرما کی فلم ’فرنگی‘ کے ہدایتکار نے انکشاف کرتے ہوئے بتایاکپل شرما کی بربادی کے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ انکی اپنی ہی گرل فرینڈ پریتی سموس ہے کیوں وہ نہ صرف کپل کے شو بلکہ اس کی ذاتی زندگی میں بھی مداخلت کرتی ہے جب کہ پریتی نے مجھے بھی ہراساں کیا اور کپل کو میرے خلاف بھڑکانے کی بھی کئی بار کوشش کی۔

(جاری ہے)

اسکا مزید کہنا تھا کہ جب پریتی کو پتہ چلا کہ اس کپل اسکے ساتھ شادی نہیں کرے گا تو اس نے کپل کو برباد کرنے کا منصوبہ بنا لیا اور کپل کے سب دوستوں کو اس کے خلاف کر دیا۔حالیہ عرصے میں کپل کے ساتھ جتنے بھی حادثات پیش آئے ان سب کے پیچھے انکی گرل فرینڈ کا ہی ہاتھا تھا۔ کپل شرما کی بربادی کے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ انکی اپنی ہی گرل فرینڈ کا ہاتھ ہے