مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے کا امکان، حنیف عباسی نے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 10 اپریل 2018 22:25

مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے کا امکان، حنیف عباسی نے اپنے سیاسی مستقبل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے ن لیگ سے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ن لیگ کی مرکزی قیادت ان سے نالاں ہے‘ کچھ عرصہ سے وہ ن لیگ کے قائدین کے زیر عتاب ہیں آج کل نواز شریف کے ساتھ احتساب عدالتوں میں بھی کم نظر آتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف ان سے اس بات پر نالاں ہیں کہ وہ ان کے استقبال کیلئے راولپنڈی سے لوگوں کی خاطر خواہ تعداد گھروں سے نکالنے میں ناکام رہے تھے۔ اس کے بعد وہ گوشہ عافیت میں چلے گئے‘ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حنیف عباسی نے نجی محفلوںمیں لیگی قیادت پر تنقید بھی کرنا شروع کردی ہے ۔ انہوں نے یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ ن لیگ نے ٹکٹ نہ دیا تو میدان سیاست خالی نہیں چھوڑوںگا۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے خاص دوستوں کو بھی آگاہ کردیا ہے 2013 ء کے انتخابات میں حنیف عباسی کو ن لیگ کا ٹکٹ عمران خان کے خلاف دیا گیا تھا۔ جہاں انہیں بھاری مارجن سے شکست ہوئی تھی۔ بعد ازاں نواز شریف نے اقتدار میں آکر راولپنڈی میں میٹرو پراجیکٹ کا انہیں چیئرمین بنا دیا۔ جہاں ان پر کرپشن کے الزامات لگے اس سے پہلے پیپلزپارٹی کے دور میں ان پر ایفی ڈرین کا کیس بھی چل رہا ہے حنیف عباسی اس وقت سخت مشکل میں ہیں او روہ شریف برادران کے قریبی ساتھیوں سے مراسم بڑھا کر ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں ابتدائی خبروں کے بعد انہیں جواب دے دیا گیا کہ انہیں ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے جماعت اسلامی کے ٹکٹ سے انتخابات میںحصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :