خالد مقبول صدیقی کے پاس مینڈیٹ نہیں ،میری طرح نمائشی سربراہ ہیں‘ فاروق ستار

پارٹی کی دوتہائی اکثریت میرے پاس ہے نہ خالد مقبول صدیقی کے پاس،بلکہ کسی اور کی جیب میں ہے ‘ میڈیا سے گفتگو

منگل 10 اپریل 2018 23:26

خالد مقبول صدیقی کے پاس مینڈیٹ نہیں ،میری طرح نمائشی سربراہ ہیں‘ فاروق ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے بہادر آباد گروپ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے پارٹی میں واپسی کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس مینڈیٹ نہیں اورآج میری طرح نمائشی سربراہ ہیں،پارٹی کی دوتہائی اکثریت میرے پاس ہے نہ خالدمقبول کے پاس ہے بلکہ دوتہائی اکثریت کسی اور کی جیب میں ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوںنے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے ڈیڈلائن کی باتیں مناسب نہیں ہیں اور مسئلے کو جتنی جلدی حل کرلیں اچھا ہوگا۔فاروق ستار نے کہا کہ جماعت اورقوم کو بچانے کے لیے رابطہ کمیٹی کو قربانی دینی چاہیے، آج کارکنان کی دل آزاری کی گئی، جو کچھ ہے کارکنان کی وجہ سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیڈلائن کی کیاضرورت تھی، کارکن تھا، کارکن ہوں اور رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی دوتہائی اکثریت میرے پاس ہے نہ خالدمقبول کے پاس ہے بلکہ دوتہائی اکثریت کسی اور کی جیب میں ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی خود بااختیار نہیں ہیں اور ان کی مذاکرات کے حوالے سے بات حقائق کے منافی تھی، ان کا لہجہ مفاہمتی اورمصالحتی تھا ۔

متعلقہ عنوان :