کون بنے گا نگران وزیر اعظم

عشرت حسین،شمشاد اختر اورتصدق حسین جیلانی ممکنہ نگر ان وزیر اعظم کی دوڑ میں شامل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 10 اپریل 2018 20:10

کون بنے گا نگران وزیر اعظم
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبارا- 10اپریل 2018):نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن دونوں سرگرم ہو گئے۔عشرت حسین،شمشاد اختر اور سعید الزمان صدیقی ممکنہ نگر ان وزیر اعظم کی دوڑ میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے اہم داروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اپوزیشن اور حکومت کے لیے اہم ترین ٹاسک نگران وزیر اعظم کا انتخاب ہے۔اس حوالے سے ممکنہ نگران وزیر اعظم کے لیے تین بڑے نام منظر عام پر آ گئے ہیں۔نگران وزیر اعظم کی دوڑ میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین، شمشاد اختر اور سابق جسٹس تصدق حسین شامل ہیں۔حکومت اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان کرے گی۔