Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی حمایت کردی

muhammad ali محمد علی منگل 10 اپریل 2018 19:58

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی حمایت ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اپریل 2018ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی حمایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی گزشتہ روز ن لیگ سے بغاوت کرکے الگ ہونے والے جنوبی پنجاب کے گروپ کی حمایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کی تحریک کی بھی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کا نئے صوبے کے قیام کا مطالبہ اس لئے درست ہے کہ پنجاب کے بجٹ کا 57 فیصد لاہور پر خرچ ہو جاتا ہے ۔ جنوبی پنجاب واقعی محرومی کا شکار ہے اس لیے وہاں کے لوگوں کے مطالبات کو سنجیدگی سے سننا چاہیئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات