لیسکو کے ترسیلی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں ‘مجاہد پرویز چٹھہ

منگل 10 اپریل 2018 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ لیسکو کے تمام فیلڈ فارمیشنز بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیئے کوشاں ہیںاور جی ایس سی سرکل کی سسٹم کی مظبوطی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات باعث تحسین ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیسکو جی ایس سی سرکل کی جانب سے سسٹم کی مظبوطی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام مکمل کیئے جا رہے ہیںتاکہ صارفین کو موسم گرما اور رمضان المبارک کے دوران بلا تعطل اور معیاری بجلی مہیا کی جاسکے ۔

لیسکو ترجمان کے اعلامیے کے مطابق 132کے وی سبزہ زار اور 132کے وی شاہدرہ سکارپ گرڈ اسٹیشنز پر 20/26MVA کی استعداد کار کے حامل نئے پاور ٹرانسفارمرز نصب کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث مجید پارک، فیڈر2,3، ملت، ناروال روڈ،ایچ بلاک ، بی بلاک ، حسن ٹائون اور جعفریہ کالونی فیڈرزسے ملحقہ علاقوں کی لوڈ پروفائل بہتر ہو گی۔ساتھ ہی ساتھ 132کے وی باٹا پور گرڈ اسٹیشن پر T-4ٹرانسفارمر بے کو انرجائز کر دیا گیا ہے جس سے ٹیوب ویل، کے سی، بھسین، منڈیاں والا، راوی سپن، مومن پورہ، اقبال فرنس، تقی پورہ، واہگہ، مناوان، باٹا کو، وحید فرنس، بسم اللہ، منہلہ، دیال، داتا پارک، میاں سعید فرنس، لالوح، اکبر کالونی اور گھرکی ہسپتالفیڈرز سے ملحقہ علاقوںکو فائدہ حاصل ہو گا۔

ترجمان کے مطابق سسٹم اپ گریڈیشن کی مد میں 132Kvشاہدرہ سکارپ گرڈ اسٹیشن پرسنگل بس بار کوبھی ڈبل سرکٹ بس بار پر کنورٹ کر دیاگیا ہے جس سے صارفین کی لو وولٹیج جیسی شکایات کا ازالہ ہو ا ہے۔

متعلقہ عنوان :