لاہور، چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن اور نائب صدر ڈومنکن ریپبلک کے مابین صدارتی محل سٹینو ڈومنگومیں ملاقات

دنیا بھر کے تمام سوشل سیفٹی نیٹس کو غربت کے خاتمے سے متعلق مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے بہتر انداز میں کام کر نے پر اتافق

منگل 10 اپریل 2018 21:34

لاہور، چیئرپرسن بی آئی ایس پی  ماروی میمن اور نائب صدر ڈومنکن ریپبلک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن اور نائب صدر ڈومنکن ریپبلک Dr. Margarita Cedeno de Fernandez کے مابین صدارتی محل سٹینو ڈومنگومیں ہونے والی ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ دنیا بھر کے تمام سوشل سیفٹی نیٹس کو غربت کے خاتمے سے متعلق مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے بہتر انداز میں کام کرنا چاہیئے۔

نائب صدر نے ڈومنکن ریپبلک Dominican Republicنے دورے کی دعوت قبول کرنے اور دونوں ممالک میں عملدرآمد کئے جانے والے کامیاب پروگراموں پر تبادلہ خیال کرنے پر ماروی میمن کا شکریہ ادا کیا ۔ ماروی میمن نے معاشرے کے غریب طبقات کی خدمت کرنے پر ڈومنکن ریپبلک کی حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ٹارگٹ سبسڈیز کو متعارف کرانے پر نائب صدر کی ذاتی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

نائب صدر نے بھی ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے 5.7ملین گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے پر بی آئی ایس پی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔وزیر مملکت اور نائب صدر نے دونوں ممالک میں عمل درآمد کئے جانے والے قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری، مشروط مالی معاونت جیسے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کو بہتر نتائج کے حصول کیلئے نظام کو بہتر بنانے میں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیئے۔

نائب صدر نے اپنے ملک میں ادائیگی کے نظام کو مزید شفاف بنانے کیلئے پاکستان میں نافذ بائیومیٹرک نظام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ وزیر مملکت نے اس بات کا اظہار کیا کہ کسی بھی ملک سے غربت کے خاتمے کے حصول کیلئے ایک جامع سماجی تحفظ پروگرام کی ضرورت بہت اہم ہے۔ وزیر مملکت ماروی میمن نے نائب صدر کو پاکستان دورے کیلئے دعوت دی ۔ نائب صدر نے بی آئی ایس پی کے کامیاب اقدامات پر دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے دعوت قبول کی

متعلقہ عنوان :