پاکستان کی کل آبادی 21 کروڑ سے کہیں زیادہ ہونے کا دعوی

منگل 10 اپریل 2018 21:32

پاکستان کی کل آبادی 21 کروڑ سے کہیں زیادہ ہونے کا دعوی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) حالیہ مردم شماری غلط ہے یا ووٹر لسٹ میں گھپلے ہوئے ہیں، 2017 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی بیس کروڑ پچہتر لاکھ ہے جب کہ نادرا نے دس کروڑ 42لاکھ ساٹھ ہزار افراد پر مشتمل ووٹرز لسٹ الیکشن کمیشن حوالہ کیے ہیں۔ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک لاکھوں مزید مر د و خواتین ووٹرز بنیں گے۔

(جاری ہے)

اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان کی کل آبادی کے 51 فی صدافراد ووٹر بن سکتے ہیں کیاہر گھر میں-محض دو ووٹر اور دو بچے ہیںعملاً یہ ناممکن نظر آرہا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے اسی طرح 2017 ؁ء کی مردم شماری پر سوالات اٹھ رہے ہیں لہٰذ ا حکومت پاکستان فوری طور پر نوٹس لے اور موجودہ مردم شماری کا جائزہ لے غلط مردم شماری کی وجہ سے کئی اضلاع کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے اس میں سر فہرست ضلع چترال ہے جس کوکہ، 2017 ؁ء کی مردم شماری کو بنیاد بنا کر ایک صوبائی سیٹ سے محروم کر دیا گیا ان خیالات کا اظہارچترال این اے ۔

1 سے جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے نامزد امید وار مولانا عبد الاکبر چترالی نے نادرا کی جانب سے 10 کروڑ 42 لاکھ 60 ہزار ووٹرز کی لسٹ الیکشن کمیشن کے حوالہ کر نے پر کیا۔