لیسکو افسران کے ریڈنگ سیکشن کے ملازمین کے ساتھ ناروا رویہ کیخلاف سراپا احتجاج

منگل 10 اپریل 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) لیسکو افسران کے ریڈنگ سیکشن کے ملازمین کے ساتھ ناروا رویہ کیخلاف ملازمین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے لیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے سڑک بند کر دی آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبریونین کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے اس مظاہرے کے شرکاء نے لیسکو افسران کیخلاف شدید نعرے بازی کی یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی قیادت میں منعقد کئے جانے والے مظاہرے کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ لیسکو افسران کا ریڈنگ سیکشن کے ملازمین کے ساتھ رویہ درست نہیں آئے روز ملازمین کی توہین کی جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیسکو کے افسران ریڈنگ سیکشن کے ملازمین کو بھی اپنا حصہ سمجھیں اور ان کے ساتھ اپنا رویہ بہتر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :