جلد بجٹ منظور نہ کیا جائے، آئین کے تحت نگران حکومت چار ماہ تک اخراجات کر سکتی ہے جس کی نئی پارلیمنٹ منظوری دے گی،

سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ ملکی مفاد میں نہیں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا ایوان بالا میں یوم آئین کے حوالے سے خطاب

منگل 10 اپریل 2018 20:47

جلد بجٹ منظور نہ کیا جائے، آئین کے تحت نگران حکومت چار ماہ تک اخراجات ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ جلد بجٹ منظور نہ کیا جائے، آئین کے تحت نگران حکومت چار ماہ تک اخراجات کر سکتی ہے جس کی نئی پارلیمنٹ منظوری دے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں یوم آئین کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں انجینئرڈ سیاسی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ ملکی مفاد میں نہیں، 18 ویں ترمیم کو رول بیک کرنے، علاقائی جماعتیں بنانے اور قومی جماعتوں کو توڑنے سے وفاق کو نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا گیا تو اس سے وفاق کا خدا نخواستہ شیرازہ بکھرنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دلدل سے نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ آئین کے تحت تمام ادارے اپنے دائرہ میں رہ کر کام کریں اور صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں تاکہ عوام کے حقیقی نمائندوں کو اقتدار منتقل ہو سکے۔