حالیہ بارشوں اور طوفان سے تحصیل ثمر باغ شدید متاثر ۔ حکومت آفت زدہ قرار دے کر مالی مدد کریں ،تحصیل ناظم ثمر باغ سعید باچا

منگل 10 اپریل 2018 18:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) تحصیل ناظم ثمر باغ سعید باچا نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں اور طوفان سے تحصیل ثمر باغ میں تیار فصلوں ، باغات اور مکانات کو شدید نقصان پہنچاہے اس لیے صوبائی حکومت تحصیل ثمر باغ کو آفت زدہ قرار دے اور ہونے والے نقصانات کا ازالہ کریں ۔

(جاری ہے)

ایک بیا ن میںانہوںنے کہا کہ گزشتہ روز شدید طوفان اور باد و باران سے تحصیل ثمر باغ کے متعدد علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں تیار فصلیں اور باغات تباہ ہوئے ۔

گھروں کونقصان پہنچا اور آسمانی بجلی گرنے سے متعد د افراد زخمی اور ایک جاں بحق ہوا ۔ انہوںنے مرکزی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ علاقے کو آفت زدہ قرار دے کر ہونے والے نقصانات کا ازالہ کریں ۔ انہوںنے کہاکہ علاقے کے عوام غریب ہیںاور پور اسال فصلوں اورباغات کا انتظار کرتے ہیں جس پر ان کے آمدن کا دار و مدار ہوتا ہے لیکن حالیہ بارشوں سے ان کا یہ اسرابھی ختم ہوگیا ہے اس لیے حکومت فوری طور پر ان کے لیے مالی امداد کا اعلان کریں۔

متعلقہ عنوان :