الیکشن کمیشن میں مرکزی جمعیت اہلحدیث، جمشید دستی کی جماعت عام عوام پارٹی بحال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 10 اپریل 2018 17:13

الیکشن کمیشن میں مرکزی جمعیت اہلحدیث، جمشید دستی کی جماعت عام عوام ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اپریل 2018ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مرکزی جمعیت اہلحدیث اور جمشید دستی کی جماعت عام عوام پارٹی کوبھی بحال کردیا، پارٹیوں کوالیکشن ایکٹ2017ء کےتحت لوازمات پورےکرنے اورسپریم کورٹ کےحکم پربحال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں مزید 28 نئی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد سیاسی جماعتوں کی تعداد 103ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتوں میں پی ٹی آئی کےمخفف والی 2 نئی سیاسی جماعتیں آگئی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کےبعد پاکستان تحریک انسانیت کےنام سے پارٹی رجسٹرڈ ہوگئی۔ اسی طرح پاکستان تحریک اجتہاد کے نام سے بھی نئی پارٹی رجسٹرڈ ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے مرکزی جمعیت اہل حدیث اور جمشید دستی کی جماعت عام عوام پارٹی کوبھی بحال کر دیا۔

(جاری ہے)

پارٹیوں کوالیکشن ایکٹ 2017ء کےتحت لوازمات پورے کرنے اورسپریم کورٹ کے حکم پربحال کیا۔ اسی طرح الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید 28 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کرلیں۔ نئی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد سیاسی جماعتوں کی تعداد103ہوگئی۔ مزید برآں الیکشن کمیشن نےنادرا بریفنگ کےمشاہدے کیلئے سیاسی جماعتوں کوخطوط ارسال کردیئے۔ جس میں کہا گیا کہ اسمبلیوں میں نمائندگی رکھنےوالی جماعتیں2،2 نمائندے مقررکریں۔ نادرا سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں12 اپریل کواوورسیزووٹنگ پربریفنگ دے گا۔