وسطی اٹلی میں 4.7 درجہ شدت کا زلزلہ،معمولی نقصانات کی اطلاع

منگل 10 اپریل 2018 15:00

وسطی اٹلی میں 4.7 درجہ شدت کا زلزلہ،معمولی نقصانات کی اطلاع
روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) وسطی اٹلی میں درمیانی شدت کا زلزلہ آیا ہے تاہم زلزلے سے معمولی نقصانات ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی علی الصبح کو وسطی اٹلی میں درمیانی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز مارشے خطے کا علاقہ میوشیا تھا۔مقامی حکام کے مطابق زلزلے سے ہونے والے نقسانات کا جائزہ لیا جارہا ہے اب تک معموملی نوعیت کا نقصان سامنے آیا ہے اور منگل کو سکول اور ریلوے سررس بند رکھی گئی۔اٹلی میں 2016 میں آنے والے زلزلے میں تین سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :