چارسدہ میں پولیو مہم، ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی

منگل 10 اپریل 2018 14:37

چارسدہ میں پولیو مہم، ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کردی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان کی دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران 12 اپریل تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 سی آر پی سی لگادی گئی ہے جس کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :