چودھری نثار کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا، ڈاکٹر عاصم

نواز شریف کو اپنے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے ان کو بہادری کے ساتھ مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے۔میڈیا سے گفتگو

منگل 10 اپریل 2018 14:31

چودھری نثار کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا، ڈاکٹر عاصم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) پیپلزپارٹی کے راہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اپنے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے ان کو بہادری کے ساتھ مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے۔ نواز شریف چودھری نثار کو معاف نہ کریں تو ان کا سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے کئے کی سزا مل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ان سے بڑا کوئی مظلوم نہیں تو ڈاکٹر عاصم نے ردعمل میں کہاکہ ہر آدمی کہتا ہے کہ میرے ساتھ ظلم اور زیادتی ہو رہی ہے تاہم نواز شریف کو بہادری کے ساتھ مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے۔ چودھری نثار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے ایسوں کا مستقبل ختم ہی ہونا چاہئے ۔ گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر چودھری نثار علی خان اگر پیپلزپارٹی میں آتے ہیں تو کیا انہیں قبول کریں گے جس کے جواب میں ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ اپنی قیادت سے کہوں گا کہ ایسے لوگوں کو لینا ہی نہیں چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :