جوڈیشل کمپلیکس میں نواز شریف کی پیشی، اڈیالہ جیل سے لائے گئے ملزمان کے گو نواز گو کے نعرے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 اپریل 2018 12:38

جوڈیشل کمپلیکس میں نواز شریف کی پیشی، اڈیالہ جیل سے لائے گئے ملزمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اپریل 2018ء) : جوڈیشل کمپلیکس میں نواز شریف کی پیشی کے دوران اڈیالہ جیل سے لائے گئے ملزمان نے جوڈیشل کمپلیکس میں '' گو نواز گو'' کے نعرے لگا دئے۔ شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ فلیٹس کی سماعت کے دوران جوڈیشل کمپلیکس میں ملزمان نے جیے بھٹو اور گو نواز گو کے نعرے لگا دئے۔

(جاری ہے)

صحافیوں کو دیکھ کر عمارت کے تیسرے فلور پر موجود مجرمان نے نعرے بازی شروع کی۔

ان ملزمان کا تعلق ممکنہ طور پر پیپلز پارٹی سے ہے جنہیں مختلف مقدمات میں اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔ مجرمان نے صحافیوں کو دیکھ کر ایک پمفلٹ بھی تیار کیا جس پر گو نواز گو اور جیے بھٹو کے نعرے تحریر تھے۔ مجرمان نےکہا کہ جو کرپٹ لوگ ہیں ان کو بھی ہمارے ساتھ جیل میں ہونا چاہئیے۔